مریم اور نگزیب 232

عمران صاحب! بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا، کہا کہ عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ ان کے گھبرانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے ہیں، نواز شریف شہباز شریف ہی کی اب تقریریں سننی پڑیں گی ایک گھنٹا کریں یا بارہ گھنٹے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیج کے کر تاریخی نااہلی، نالائقی، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائے گا، عمران صاحب نے آجخطرناک بننے کی ناکام کوشش کی۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ اٹھارہ سال چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے، عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں، عمران صاحب طاہر اقبال، ارشد، رفیق اور نعمان کے اکاونٹس میں 500 ارب آپ کی فارن فنڈنگ سے آجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب معاشرے کے لئے آپ جیسے چور مافیاز اور کارٹلز کے سرپرست سے نجات ضروری ہے، جب عمران صاحب آپ جیل جائیں گے تو طاقتور آٹا چینی بجلی گیس دوائی، ایل این جی چور قانون کے نیچے آئیں گے، عمران صاحب آپ کے گھر کی کرپشن کےاعمال نامے جلد عوام کے سامنے آنے والے ہیں، اور ان کے ساتھیوں کی چوریاں اور لوٹ مار سامنے آچکی ہے، اب ان مقدمات کی سماعت ہوگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں