وزیراعظم

عمران خا ن کی پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خا ن نے پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر یہ دکھائی دینے لگاہے کہ پاکستان میں ہمیں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے الیکڑانک ووٹنگ مشینز کا معائنہ کرنے کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینزکامعائنہ کرتے ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر یہ دکھائی دینے لگاہے کہ پاکستان میں ہمیں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کرینگے۔ شبلی فراز اور انکی ٹیم کو مبارک۔