ڈاکٹر شہباز گل

عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی امیدوں کا مرکز بلدیاتی انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برس سے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی مقبول ترین پارٹی ہے اور مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا سے صفایا ہو گیا ہے۔ اب نااہل لیگ صرف پنجاب کے چند حلقوں کی پارٹی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ پہلے فیز کی ناکامی پر خوش ہونے والے کل ہماری جیت پر آنسو بہاتے ملیں گے۔ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ تھا اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں۔