شازیہ مری 96

عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دنیا بارش، سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان کا جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان کو کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں