لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہر کام میں نحوست ہوتی ہے، اب عمران خان کے آسمان سے زمین پر آنے کا وقت آ چکا ہے، عمران خان نے تمام اداروں کوتباہ کردیا، اب ایسی صورت حال بن چکی ہے کہ اداروں کا کوئی وارث نہیں ہے، دو نمبر تبدیلی لانے والوں کو پتا چل گیا کہ تباہی و بربادی ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن ناقابل قبول ہیں۔ ای وی ایم اگلےالیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ ای وی ایم پر تمام جماعتیں متفق ہیں ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ نام نہاد انتخابی اصلاحات پر عدالت جائے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود بے نقاب ہو گئے۔ عمران خان کو بدبو آ رہی ہے، جو بویا ہے اب اسے کاٹنے کا وقت آ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کوحکومت سے نجات دلانے کیلئے موثرکرداراداکرناچاہیے۔
لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا،کچھ نہ کچھ حاصل ہوتا ہے۔ عمران خان کے آسمان سے زمین پرآنےکاوقت آچکا۔ عمران خان کی دھمکیوں کا اب کوئی فائدہ نہیں۔ خواجہ سعد نے کہا کہ اگر احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کےلئے لگتا ہے۔ مسلم لیگ ن کو احتساب کے نام پربدترین انتقام کانشانہ بنایاگیا۔ انھوں نے مذید کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا۔ دوسروں کوچورکہنےوالےخود بےنقاب ہوگئے۔ اعلی سطح پر کرپشن میں اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپورٹرز کو نوازا گیا۔