فواد چوہدری

عمران خان کے سواکسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کےلئے پورے امیدواربھی نہیں،فواد چوہدری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تیس مارخان بن کردیکھ لیا،پالیسی پرنظرثانی کریں،مذاکرات پرآئیں،اپوزیشن کواب عمران خان فوبیاسے نکل آناچاہیے،عمران خان کے سواکسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کے لئے پورے امیدواربھی نہیں،پی ڈی ایم کی آدھی جماتیں پیپلزپارٹی،آدھی ن لیگ سے ملی ہوئی ہیں،اپوزیشن والے ایک دوسرے کے خلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں،بیوروکریسی کوکام کرناہوگااور منتخب نمائندوں کواحترام دیناہوگا۔

اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے الیکشن الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کراناچاہتے ہیں،اپوزیشن کواب عمران خان فوبیاسے نکل آناچاہیے،اپوزیشن نے اڑھائی سال کوشش کی عمران خان کو نہیں ہٹا سکی،اپوزیشن نے تیس مارخان بن کردیکھ لیا،پالیسی پرنظرثانی کریں،مذاکرات پرآئیں، فواد چوہدری نے کہا کہ لاہوراورکراچی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،سمجھ نہیں آتی مقامی حکومتیں کیوں ویسٹ ٹوانرجی پروگرام نہیں لاتیں ،ہرکام وزیر اعظم نہیں کرسکتے،یہ مقامی انتظامیہ کاکام ہے،بیوروکریسی کوکام کرناہوگااور منتخب نمائندوں کواحترام دیناہوگا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سواکسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کے لئے پورے امیدواربھی نہیں۔

پی ڈی ایم کی آدھی جماتیں پیپلزپارٹی،آدھی ن لیگ سے ملی ہوئی ہیں،اپوزیشن والے ایک دوسرے کے خلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں،اب اپوزیش جماعتیں آپس میں ایک دوسرے کےخلاف ہیں،پی ٹی آئی وفاق کی جماعت ہونے کے ناطے متبادل پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔