لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرقِ وسطی و چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں ملنے والے تحائف توشہ خانے میں جمع کروائے ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی وجہ سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے قائدین کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے، ملک کے مذہبی طبقے نے باہمی رواداری کا عملی مظاہرہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عدم رواداری کے خاتمے کے لیے کوششیں ہونی چاہئیں ، فوج اور قوم کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی ختم ہوئی،وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ مذاکرات سے ملنی ہے، جتھہ بندی سے نہیں۔