شہبازشریف 207

عمران خان کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے۔ اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ساڑھے 3 سال میں مہنگائی عروج پر پہنچی اور اس دور حکومت میں بدترین غربت ایک سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔ عوام مہنگائی مکاو مارچ میں شامل ہوں تاکہ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں