لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی ٰکیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں عدالتی معاون کو رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوی ٰکے دائرہ اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے قانون میں ترمیم کے بعد موجودہ عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں ،عدالت سیشن عدالت کے جج کو ہتک عزت درخواست پر سماعت سے روکنے کا حکم دے ۔