اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے، چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں،مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اِس ملک میں 2014سے تماشا لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا، عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔