جاوید لطیف

عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں، جاوید لطیف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں،اب بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ چکی ہے،پہلے عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی،اب منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

اپنے بیان جاوید لطیف نے کہاعمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں،دھرنے کے نام پر ایک اکائی کے مرکز پر حملے اور کارکنوں کو اسلحہ لانے کی ترغیب مسلح جدوجہد کے مترادف ہے،یہی خواہش سب پاکستان دشمن قوتیں بھی رکھتی ہیں جو عمران خان دہرا رہا ہے،قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے ریاستی اداروں کو اس باغی کو فورا کچلنا چاہیے،اسی سازش کو بھانپتے ہوئے غیر مقبول فیصلہ کیا،ایٹمی پروگرام کی ہر طرح کی قیمت پہلے بھی چکائی آئندہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔