لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چینی اور گندم مافیا کو قوم کی بجائے اپنی کرسی بچانے کی فکر پڑی ہے ،کورونا کے پیچھے چھپنے والا مافیا کورونا کے نام پر عالمی مالیاتی اداروں کو دن رات چونا لگانے کے نئے نئے پلان بنارہا ہے ۔
اپنے بیان میں نہوںنے کہا کہ مافیا ازم کی حکومت نے کورونا کے نام پر اربوں روپے کی فنڈنگ وصول کی اور بائیس کروڑ پاکستانیوں کو ایک ایک ماسک بھی مفت فراہم نہیں کرسکے ،الٹا مافیا از م حکومت کے وزیر اور مشیر ماسک سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ،عامر کیانی اور ظفر مرزا قوم کو اربوں روپے کا چونا لگاکر منظر سے غائب ہو گئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان نے پہلا این آر او باجی علیمہ ،دوسرا جہانگیرترین اور تیسرا این آر او زلفی بخاری کو دیا،عمران خان کے این آر او کی سیل لگی ہے حصہ دیتے جا اور این آر او لیتے جا۔