سائفر کیس 76

عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9مئی سے متعلق 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ 23اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں