اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی درخواست پر اعتراضات دور کرنے کے لئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، عدلت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کتنے کیسز اس طرح کے زیر التوا ہیں رپورٹ فراہم کریں۔
درخواست گزار ڈاکٹر عظمی کے وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے کہا رجسٹرار آفس نے کچھ اعتراضات لگائے ہیں، عدالت آئندہ ہفتے کیس لگا دے ہم اعتراضات دور کر دیتے ہیں۔
جسٹس امین منہاس نے کہا کہ آپ کی جانب سے مختلف درخواستیں ایک ہی طرح کی دائر ہوئیں ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل عزیز بھنڈاری نے جواب دیا اس پٹشنر نے اور کوئی درخواست اس طرح کی دائر نہیں کی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔









