لاہور( رپورٹنگ آن لائن) بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو(آج) پیر کے روز ایک سال مکمل ہو جائے گا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر3سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے بانی چیئرمین کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے پر پر امن احتجاج کی کال دئیے جانے کا امکان ہے ۔