عمران خان

عمران خان کی کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت ،دکھ اور رنج کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت ،دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے پر شدید مذمت کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ،سابق وزیراعظم عمران خان نے دھماکے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا مکمل اور معیاری علاج کیا جائے ۔