لاہور(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلی میں چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہی بھی موجود تھے۔