مسرت جمشید چیمہ 200

عمران خان کی وجہ سے لیگی رہنمائوں ،اراکین کو آج جاتی امرائے میں ظہرانے مل رہے ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جو قیادت پارٹی رہنمائوں اور اراکین کو جاتی امراء کے دروازے سے اندر نہیں آنے دیتی تھی آج وہ انہیں ظہرانہ دے رہی ہے، تحریک انصاف کی وجہ سے لیگی رہنمائوں او راراکین اسمبلی کو عزت ملنا شروع ہو گئی ہے اس لئے انہیں وزیر اعظم عمران خان شکر گزار ہونا چاہیے ۔

میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ رانی آپ جو مرضی کر لیں آپ کے چہرے کی اضطرابی کیفیت آپ کی ناکامی کو کھول کھول کر بیان کر رہی ہے، آپ کیا سمجھتی ہیںقوم کو یہ معلوم نہیںسینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہی پی ڈی ایم کی دیگ چڑھائی گئی ہے ۔آپ اپنے ”بیمار ”والد اور چچا کو سیاسی طو رپر پچھاڑ کر اپنی آنکھوں میں وزیر اعظم بننے کے خواب بُن رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جب میڈیاحقائق پر مبنی خبریں قوم کے سامنے لاتا ہے تو آپ اسے بھی اپنے خلاف گھنائونی سازش قرا ردیدیتی ہیں اور میڈیا کو دھمکایا جاتا ہے ۔ماڈل ٹائون اجلاس کی اندرونی کہانی کی جاوید لطیف نے خود تصدیق کی لیکن آپ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منوں مٹی تلے دفن ہو گئی ہے ،اب ہر سال صرف سیاسی برسی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں