وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے لئے مثالی فنڈز اکھٹے ہوئے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کا چیک دیں گے ،پہلے سروے ہوگا پھر چیک تقسیم کیا جائے گا،ٹیلی تھون میں عمران خان کی وجہ سے مثالی فنڈز اکھٹے ہوئے ، سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کی امدادی چیک تقسیم کئے ہیں۔ زخمی افراد کو ایک لاکھ اور کم متاثرہ افراد میں 30ہزار تقسیم کئے گئے ہیں،

جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود جاکر معائنہ کیا ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام اداروں نے تعاون کیا ، سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا تاحال سروے شروع نہیں ہوا ، پنجاب کے تین اضلاع میں سیلاب سے نقصان ہوا ، سیلاب کے باعث مساجد ، گھر اور سکولز بہہ گئے ،مال مویشی بھی سیلاب سے بہہ گئے ، ہیلتھ سیکٹر نے کیمپ لگائے، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ، 8کروڑ 10لاکھ روپے کی رقم ان افراد کو تقسیم کئے گئے ان کے سارے کے سارے لواحقین سیلاب سے جاں بحق ہوئے، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، میانوالی سمیت 8تحصیلوں میں 55ہزار گھر تباہ ہوئے ، جن میں 47ہزار سے زائد کچے گھر اور 8ہزار سے زائدپکے گھر شامل ہیں۔

ہر کچے مالک کو دولاکھ روپے اور پکے گھروں کے مالکان کو چار لاکھ امدادی رقم فراہم کی ہے ، تمام این جی اوز نے اپنی امدادی سرگرمیوں کو سرانجام دیا ، افواج پاکستان ، نیوی اور ایئر فورس سب نے ہمارا ساتھ دیا ، ان تمام کاموں میں ورلڈ بینک اور ایشین بینکوں کے تعریف کی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کا چیک تیارکیا ہوا ہے ، پہلے سروے ہوگا پھر چیک تقسیم کیا جائے گا ،تصاویر بنوا کر کیا فائدہ جب کام ہی نہیں کرنا ، سیلاب متاثرین کی امدادکو یقینی بنائیں گے ، تمام اداروں کے تعاون پربہت شکر گزار ہیں، ہماری خواہش ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہر جگہ کا سروے کریں گے اور سیلاب متاثرین کو تمام ترسہولیات فراہم کریں گے ۔