اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے ذاتی حیثیت میں گئے، یہ پارٹی کے لیے نہیں جہانگیر ترین کیلئے گئے ہیں، عمران خان کی نظر میں انصاف سب کیلئے برابر ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے پرانے ممبر ہیں، ان کے ساتھ کئی لوگوں کے تعلقات ہیں، ملک ترقی اس وقت کرسکتا ہے جب بلا تفریق احتساب ہو۔