لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے سال میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی‘تمام پاکستانیوں کو نیا سال مبارک۔آئیے عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔
ہم اپنے مظلوم کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔دعاہے کہ اس سال ہمیں کورونا سے بھی نجات حاصل ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چوہدری محمد سرور نے نئی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کو نیا سال مبارک۔آئیے عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔
ہم اپنے مظلوم کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔دعاہے کہ اس سال ہمیں کورونا سے بھی نجات حاصل ہو۔چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے، نیا سال قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا۔گورنر پنجاب نے لکھا کہ انشاءاللہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کا سال ثابت ہوگا ، 2022 کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔
گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ کشمیر ی اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے انکے ساتھ ہیں کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پوری قوم پاکستان کو کورونا سے پاک کرنے کیلئے بھی ذمے داری پوری کرے۔