اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا،اجلاس میں اسد قیصر، اسد عمر، پرویز خٹک، شیخ رشید، فواد چوہدری، بابر اعوان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب سمیت دیگر نے شرکت کی،
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی پریس ریلیز پر آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اور اراکین سے جلد از جلد عام انتخابات منعقد کروانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی تصدیق سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔