اسد قیصر 36

عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے ،ڈیل نہیں کریں گے: اسد قیصر

صوابی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی ا?ئی کے کیسز کے ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان کہ کارکردگی دکھا نہیں سکتے تو استعفیٰ دیں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم دنیا کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں، ہمارے وسائل کسی دوسرے کو نہ دیے جائیں، افغانستان کے راستے کھولے جائیں تاکہ معیشت محفوظ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں