نارووال(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے،
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبے میں اسکینڈل بنائے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔