فرخ حبیب

عمران خان کی حکومت میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا،فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات ذر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا ، اپریل 2022 میں برآمدات 2.89ارب ڈالر تھی اور ترسیلات ذر 3.1 ارب ڈالرز تھی۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ نے کہا کہ جیسے ہی غلام امپورٹڈ حکومت آئی ہے نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10% کم2.6B$ اور ترسیلات ذر 25%کم 2.33B$ ہوگئی ہے۔