مریم اورنگزیب

عمران خان کی حکومت عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں، عمران خان نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

ترجمان (ن)لیگ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، جس نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے عوام کو غریب ا4ور بے روزگار کر دیا گیا ہے، کورونا ریلیف پیکیج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی، 3 سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔