اسدعمر

عمران خان کی جدوجہد عام آدمی کی خوشحالی کیلئے ہے، اسد عمر

شاہ پور(رپورٹنگ آن لائن ) جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد عام آدمی کی خوشحالی کیلئے ہے ، عام آدمی تب ہی خوشحال ہوسکتا ہے ، جب اسے فیصلہ کرے تو طاقت ملے ،جمعرات کے روز شاہ پور میں خوشاب روڈ پر حقیقی آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف اللہ کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ، وڈیرہ شاہی نظام سے عام آدمی خوشحال نہیں ہوسکتا ، اسد عمر کا کہنا تھا کہ نوجوان ،وکلاء، کسان اور تاجر سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔