وزیراعظم عمران خان 252

عمران خان کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا کو مبارکباد

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم یوشی ہیڈے سوغا کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یوشی ہیڈے کوجاپان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارک دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزت مآب جناب یوشی ہیڈے سوغا کی وزیر اعظم منتخب ہوجانے سے پاک ـجاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں