لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ۔عدالت نے چیف جسٹس کو فائل ارسال کرتے ہوئے کسی بھی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نااہلی کے بعد نوازشریف کو پارٹی عہدے سے ہٹایا گیا تھالہذاعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے پرپارٹی عہدے سے ہٹایا جائے۔