ایڈمنسٹریٹر کراچی

عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (رپورٹنگ آں لائن ) ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج با آسانی کہہ سکتے ہیں کے عمران خان کی حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے اب 177 اراکین ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 172 ارکان کی ضرورت ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں وقت آگیا ہے کے وہ مستعفی ہوں اور وہ سیاسی اتحاد جس کے پاس اکثریت ہے اپنا وزیر اعظم منتخب کرے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے اب تین سے سات دن میں اس پر قانونی طور پر ووٹنگ ہونی چائیے ، پی ٹی آئی والے توجہہ ہٹانا چاہ رہے ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہونا چائیے اپنے شہر کا سوچنا چائیے میری جماعت نے اس عہدے پر مجھے لگایا تھا اور ابھی تک میرے پاس کوئی ہدایت نہیں اس عہدے سے ہٹنے کی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کا بنیادی مقصد دیرپا تعلق بنانا ہے سندھ اور پاکستان کے لیے ہے، امید ہے اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔