لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کو ایک دفعہ پھر بلاوجہ تعطل میں ڈال دیا گیا ہے.
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تاریخ کے سب سے بڑے قومی ہیرو اور محسن کو جیل میں رکھ کے توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن وہ ڈٹا ہوا ہے،ایسے ہتھکنڈے نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ اب ہوں گے۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اپنی قوم کے لئے حوصلے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، حکمران منفی پراپیگنڈا کے باوجود عوام کے دل سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکے ۔ حکمرانوں کے سارے منفی بیانیے ان کے اپنے گلے کا طوق بنے ہیں ۔