اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم خاص شخصیت کی منع پر کوئٹہ نہیں جاتے،عمران خان کو بتایا گیا جہاں میت ہو جانے سے گریز کریں۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم خاص شخصیت کی منع پر کوئٹہ نہیں جاتے،عمران خان کو بتایا گیا جہاں میت ہو جانے سے گریز کریں،عمران خان اپنے قریبی دوست اورساتھی نعیم الحق کے جنازے میں نہیں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روحانیت نہیں رعونیت پر یقین رکھتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسخروں کو کوئٹہ بھیجا۔