اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایم این اے شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہو گیا ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں مایوسی قیادت نے خود پھیلائی ہے،مزاحمتی طاقت کوخود ہی پی ٹی آئی نے پارہ پارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں نے مجھے عمران خان سے ملاقات کرنے کا کہا ہے، اب میں اپنی مرضی سے جاؤں یا نہیں جاؤں گا، پہلے مانا جائے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی پھرملاقات کیلییجاؤں گا۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خلاصی صرف احتجاج کے ذریعے ہو سکتی ہے، موجودہ قیادت احتجاج سے کتراتی ہے، پی ٹی آئی کوغلط اوربدنیتی پرمبنی فیصلوں سے پاک کرنا ہوگا،عمران خان کوجیل میں رکھنیسیاستحکام نہیں آئیگا۔
شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ نہیں سمجھتا کہ حکومت کی سیاسی گرفت مضبوط ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا ہرفیصلہ ہی ناقص رہا، مجھے پہلے پارٹی سے نکالا اور پھر گالیاں بھی دیں، بانی کواندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی قیادت کیتلوں میں تیل نہیں، سلمان اکرم راجہ نیعلیمہ خان کیلییسیاسی بات کرنیکی راہ ہموارکی۔