گورنر پنجاب

عمران خان کشمیریوں کے سفیربن کران کامقدمہ لڑرہے ہیں‘گورنر پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرسیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت سب ایک پیج پرہیں، مودی پاکستان دشمن دہشتگردتنظیموں کاسرغنہ بن چکاہے،کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی بھی جرم ہے،مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن ایک خواب کے سواکچھ نہیں۔

گورنرپنجاب سے بیرسٹرسلطان محمودنے وفدکے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں مسئلہ کشمیر،پارٹی اور سیاسی امور سمیت دیگرایشوزپربات چیت ہوئی۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ عمران خان کشمیریوں کے سفیربن کران کامقدمہ لڑرہے ہیں،مووی باہرسے لوگوں کوآبادکرکے کشمیر یوں کی اکثریت کوختم کررہاہے،بھارتی فوجی پیلٹ گن سے کشمیریوں کی بینائی ختم کررہی ہے،کشمیرآج تاریخ کے سیاہ ترین دورسے گزررہاہے،چودھری محمد سرور نے کہاکہ کشمیری امن اورآزادی چاہتے ہیں،بھارت دہشتگردی کاحامی ہے،بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہاکہ انشااللہ ایک دن کشمیرضروربنے گاپاکستان۔