عمران خان

عمران خان کا نایاب گھڑی کے بعد قیمتی ہیروں کی انگوٹھیوں کا سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)توشہ خانہ سکینڈل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قیمتی ہیروں کی انگوٹھیوں کا سکینڈل سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے اونے پونے داموں صرف گھڑی کے علاقوہ قیمتی انگوٹھیاں بھی حاصل کیں

۔نجی ٹی ویکے مطابق عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم بین الاقوامی دوروں کے دوران مجموعی طور پر 89تحائف ملے، جن میں سے انہوں نے 43تحائف کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بغیر رکھ لئے۔سرکاری دستاویز سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک عرب ملک سے ہیرے کی 2انگوٹھیاں تحفے میں ملیں، انگوٹھیوں کی قیمت کا تخمینہ 2لاکھ 30ہزار روپے لگایا گیا، 50فیصد ادائیگی کے بعد انگوٹھیوں کیلئے صرف ایک لاکھ 15ہزار 200روپے ادا کئے گئے۔عمران خان نے ایک انگوٹھی 40ہزار 500روپے جبکہ دوسری انگوٹھی صرف 74ہزار 700 روپے میں حاصل کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانے سے لی گئی انگوٹھیاں عمران خان کے پاس ہی ہیں یا نہیں، اس حوالے سے سرکاری دستاویز میں کچھ واضح نہیں ہے۔