لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام لانگ مارچ بن چکا ہے عوام عمران خان کے جھوٹ کی حقیقت کو جانتی ہے عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے جس نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے اور ان کو خوش حالی کے سبز باغ دکھا کر اندھیروں میں دھکیل دیا مقامی ہوٹل میں عشائیہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے اب جب عمران خان کو یہ نظر آرہا ہے کہ کو عوام پر ان کی حقیقت آشکار ہوگئی ہے تو انہوں نے اپنی مقبولیت کے گرتے ہوئے گراف کو سہارا دینے کے لیے لانگ مارچ کا راگ الاپنا شروع کر دیا عمران خان کو اب یہ جان لینا چاہئے کہ کے عوام پر ان کی حقیقت کھل چکی ہے عوام عمران خان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آنے والی ہیں اور عمران خان کا لانگ مارچ ناکام لانگ مارچ بن چکا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس جھوٹے خان نے عوام کو خوشحالی کے سبز باغ دکھائے اور اس کے برعکس اپنے دور اقتدار میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے اور ملک کو بھی اندھیروں میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے آج ہم اس ملک کو بچانے کی تگ و دود میں لگے ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری اقتدار کے لالچ کے نشے میں اس حد تک پاگل ہوگئے ہیں کہ انہیں عوام کا دکھ درد اور نقصان کا احساس ہی نہیں ہورہا ہیں اگر عمران خان نے لانگ مارچ نکالنا تھا تو مہنگائی کے لیے کے لئے نکالتا غریب عوام کی آواز بن کے سڑکوں پر آتا لیکن اس نے تو پھر اپنے اقتدار کیلئے رونا رونا شروع کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ چاہے جو مرضی کرلے عوام کے سامنے ان کی حقیقت کھل چکی ہے