فیاض چوہان

عمران خان کا سپاہی ہوں ہر ذمہ داری بھرپور طریقہ سے نبھاوں گا، فیاض چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیئے ہوتا ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں ہر ذمہ داری بھرپور طریقہ سے نبھاوں گا۔

جو کچھ ہوتا ہے اچھے کے لیئے ہوتا ہے۔ یہ ہم سب کا ایمان ہے۔ وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں وزارت اطلاعات سے میری سبکدوشی کے بعد سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا، انڈین را، مکس اچار پارٹی اور خصوصا ن لیگ کو ہوئی۔

خاطر جمع رکھیں ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب کرتا رہوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، ہر ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھا وں گا۔