لاہور ہائیکورٹ

عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں 59مقدمات درج ہوئے، عمران خان کو 26مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 18مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، عمران خان کو 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب کی حدود میں درج کل 59مقدمات میں سے 21مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ 38مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا، عمران خان کے خلاف درج 9مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہو سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کروائے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔