مسرت جمشید چیمہ

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی پر دبا ڈالا جا رہا ہے،مسرت جمشید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے دوسری طرف چیئرمین پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر دبا ڈالا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران سے متنازعہ بیانات دلوائے جا رہے ہیں، ایسی حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج جمشید اقبال کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف اور فوری الیکشن کے لیے این اے 121میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدر گول چکر سےہوگا اور جوڑے پل سے ہوتے ہوئے غازی آباد روڈ، مغلپورہ اور دھرم پورہ جائے گی۔