پشاور(رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ کون کون وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے، میں نام نہیں لے سکتا لیکن بانی پی ٹی آئی سب جانتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، مذاکرات کیلئے بات چیت اور احتجاج دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مسیج دیا کہ ملک گیر احتجاج کریں، احتجاج کی تاریخ کا فیصلہ سینئر لیڈر شپ کرے گی۔