عبدالقادر پٹیل 129

عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے،

انہوں نے کہا کہ پھرکہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے لہذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں، ممکن ہے یوٹرن خان کو ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے،

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں