مرتضی وہاب

عمران خان نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ وفا کیا، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ وفا کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام رو رہی ہے،بار بار معاشی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں ،

میرا سوال ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے تو مہنگائی کیوں ہورہی ہے؟ معاشی اعتبارسے چیزیں درست ہیں تو باربار مہنگائی بم کیوں گرا رہے ہیں ،پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز میں اضافہ ہوتا ہے ، ملک میں دومسائل ہیں،ایک عمران اور دوسری مہنگائی ، اقتدار میں آنے کے بعد یو ٹرن لیتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیٹرول ، ڈیزل ، بجلی ، گیس ، آٹا اور چاول کوئی ایک چیز جس میں ریلیف دیا ہوا ، وفاق سے بات کروتو کہتے ہیں ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرپایا ، کہتے تھے ایک ٹیم ہے جو آئے گی انقلاب آجائےگا، کہتے تھے عمران آئےگا تو انقلاب آئےگا،

ایسا کچھ نہیں ہوا ، ماضی میں3روپے کی سفارش آتی تھی 2روپے بڑھائے جاتے تھے ، آج اوگرا 5روپے کاکہتی ہے تووزیراعظم 10روپے بڑھادیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام رو رہی ہے ، آپکی حکومت میں کوئی ایک چیز بتا دیں جس میں کمی آئی ہو ، اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ایک وعدہ وفا کیا جو تھا کہ میں چیخیں نکلواﺅں گا ، خان صاحب نے 22کروڑ عوام کی چیخیں نکال دیں۔