مسرت جمشید چیمہ 66

عمران خان نے بلند حوصلے سے جیل کاٹ کر ثابت کیا ڈھیل ،ڈیل انکی ضرورت نہیں ‘ مسرت چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بلند حوصلے سے جیل کاٹ کر ثابت کیا ہے کہ ڈھیل اور ڈیل قطعی طور پر ان کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کمزور حکمرانوں کی ضرور ت ہے جو طرح طرح کے شوشے چھوڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو جعلی مقدمات کے ذریعے سزائوں کے پیچھے کارفرما منصوبے سے ہر کوئی آگاہ ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف اور صرف ملک کے مفاد میں مذاکرات کریںگے ، ساری دنیا جانتی ہے کہ اگر عمران خان نے اپنے لئے سمجھوتہ کرنا ہوتا تو آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ ہوتے ،ان کی اہلیہ بشری بی بی جیل کی سختیاں برداشت نہ کر رہی ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں دلیری اور جراتمندی سے جیل کاٹ کر ایک الگ معیار قائم کیا ہے جسے سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں