اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران خان نے ادویات پانچ سو سے سات سو فیصد مہنگی کردیں۔ اپنے بیان میں شازی مری نے کہاکہ عمران خان نے ادویات پانچ سو سے سات سو فیصد مہنگی کردیں، ہیلتھ کارڈ کے زریعے انشورنس کمپنیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ سندھ کی طرح پنجاب اور کے پی کے ہسپتالوں پر توجہ دے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں امراض قلب کا بہتریں مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ہوتا ہے، سندھ میں جگر اور گردے کا مفت ٹرانسپلانٹ اور دل کے امراض کی مفت سرجری ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا ہیلتھ کارڈ پر دل کا مفت بائی پاس ہو سکتا ہے؟ ،کیا ہیلتھ کرڈ پر سندھ میں ہونے والا جگر ٹرانسلانٹ پنجاب یا کے پی میں مفت ہو سکتا ہے؟ ۔
انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے سرکاری اسپتالوں کو کھنڈر بنا دیا اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ اسپتالوں کو پیسے دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگی ادویات کی وجہ سے آج لوگ لائف سیونگ ادویات لینے کے قابل نہیں، ہیلتھ کارڈ سے کوئی شوگر اور دل کے امراض کی ادویات نہیں خرید سکتا۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کے ستائے لوگ دوا بھی سستی نہیں لے سکتے