احسن اقبال

عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال

ناروال (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔

بدھ کو تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے خود ساختہ امیرالمومنین کہتے ہیں تحفوں کا نہ پوچھا جائے، ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک چیز کا حساب دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نالائقوں کورخصت نہ کیاتومسائل ناقابل حل ہوجائیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک سے جعلی حکمرانوں کوگھربھیجیں گے، ریاست مدینہ نہیں ریاست مہنگائی اورکرپشن ہے،عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مزید اضافے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایمانداری کی تسبیح پکڑکرملک کودونوں ہاتھ سےلوٹاجارہاہے۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں10روپےاضافہ کرکےایٹم بم گرایاگیا، پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیرہوچکے،کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سےبچ نہیں پایا،مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کےاپنےرکن دہائیاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشین غیرمثراورغیرفعال ہوچکی، دفاعی ادارے کاجوتماشہ بناہواہےوہ دنیاکےسامنے لطیفہ ہے،لوکل گورنمنٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کوردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا،حکومت نے 3 سال میں انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ملکی اداروں کوغیرفعال کرکے تماشہ بنایاگیا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)مہنگائی کے خلاف آج سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا، نواز لیگ کا پہلا احتجاج راولپنڈی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روزاجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی کے مرکزی رہنما احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریزنے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کوبھی حتمی شکل دیدی ہے۔