مسرت جمشیدچیمہ 93

عمران خان ملک کے بگڑتے سیاسی ،معاشی حالات کی وجہ سے فکر مند ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی پر پابندی لیگی رہنمائوں کا خواب ہے ،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے بگڑتے سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے فکر مند ہیں ، حکمران ٹولہ بھی حالات کی سنگینی کو سمجھے اور جبر اور منفی ہتھکنڈے آزمانے کی بجائے ہوش کے ناخن لے تاکہ ملک کو درست سمت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ بیگاڑ کا ایک ہی حل ہے کہ فارم 47والے اپنی شکست کو تسلیم کریں اور جس کا مینڈیٹ بنتاہے اسے سونپا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو مسائل کی دلدل سے کوئی لیڈر اورجماعت باہر نکال سکتی ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں