پلوشہ خان

عمران خان ملک کو تباہ کرنے مشن ہے، عمران خان کہہ رہے ہیں اقتدارمیں رہنا ہی سیاست ہے ،پلوشہ خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنے مشن ہے، عمران خان کہہ رہے ہیں اقتدارمیں رہنا ہی سیاست ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان ملک کو تباہ کرنے مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک مشہور اخبار نے لکھا کہ عمران خان کو یہودی نواز ہونے پر گولی ماری گئی ،مشہور کہاوت ہے کہ اپنے گھر کے شیروں کو نہ مارو کہ باہر کے کتے حملہ آور ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دوسرے ملکوں کے کتوں کو راستہ دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھیل فوج میں تقسیم پیدا کرنا ہے ،پہلے تحریک انصاف کی دوسری صف کی قیادت فوج پر تنقید کر رہی تھی، اب عمران خان کر رہے ہیں ،اقتدار میں رہنا ہی سیاست نہیں ہے ،دنیا کے بڑے بڑے انقلابی اقتدار میں نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی بندوق کے نشانے پر ملک اور افواج پاکستان ہے،یہ تمام تماشہ کسی کے کہنے پر ہو رہا ہے،اس معاملے کے پیچھے مضبوط ہاتھ ہے جو ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان نے صدر کو خط لکھا،سپریم کمانڈر عارف علوی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔

انہوںنے کہاکہ عارف علوی نے اسمبلی توڑ کر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں ،کیا وجہ ہے بھارتی میڈیا عمران خان کی تعریف کر رہا ہے ،پاکستان کے دشمنوں کیلئے راہ ہموار کررہا ہے ،اگر لڑائی عمران خان کی فوج کیساتھ ہے تو پیپلزپارٹی ایک قدم آگے کھڑی ہے،ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ منتخب ممبران بندوق اٹھا کر کھڑے ہیں ،ان کے ممبران سڑکیں بند کرکے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔