احسن اقبال

عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لئے آئین اور قانون سے کھیل رہے ہیں، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیا، عمران خان نیازی اور ان کا ٹولہ بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، 3 وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینترا بدل کر سازش کی بات کرنے لگے۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مسلسل پاکستان کی مفادات سے کھیل رہے ہیں، صرف اپنی سیاست بچانے اور انا کی تسکین کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا ہے، ہم نے پاکستان کیوبا بنانا ہے اور نہ شمالی کوریا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو تار تار کر کے رکھ دیا، قومی سلامتی کمیٹی نے 2 مرتبہ کہا کہ مراسلے میں کوئی سازش نہیں، مضبوط پاکستان کی ضامن مضبوط معیشت ہے، عمران خان نے دوست ملک چین کو بھی ناراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں یورپی یونین کو بھی للکارا، پاکستان کا پہلا ستون چین، دوسرا یورپی یونین اور تیسرا خلیجی ممالک ہیں، عمران خان نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی ستیاناس کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی تحفوں کو مارکیٹ میں بیچ دیا، خلیجی ممالک نے تحفہ دئیے ہوں تو پتہ چلے مارکیٹ میں تحفہ بیچ دیا تو ملک کا کیا امینج رہ گیا؟ عمران خان آج کہتے میرا تحفہ میری مرضی تو یہ تحفے عوام کو ملے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ غور ہے، قوم کی عزت کو عمران خان نے مارکیٹ میں بیچ دیا ہے، عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، نیازی ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے سیاسی و معاشرتی انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی اور جلسوں میں ہیرو بناتے دراصل وہ قوم کے مجرم ہیں، ہم آئین شکنی پر آئین شکنوں کو سزا دیں گے، سپریم کورٹ آپکے فیصلے پر آئین شکنی قرار دیتے ہیں تو اپنی توپیں ان کی طرف کر دیتے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تو الیکشن کمیشن سے ڈر رہے ہو، عمران خان سکروٹنی کمیٹی میں پکڑے جا چکے ہیں اس لئے ان کے خلاف فائر کھول دو اتنا ڈراﺅ کہ فیصلہ نہ دیں ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ نہیں ادارے آئین کے ساتھ ہیں، پنجاب میں کھیل رچایا ہوا ہے، عثمان بزدار کو وزیر اعلی لگا کر نہ جانے کون سا بدلہ لیا۔