عظمی بخاری

عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے، عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان مافیا کا سرغنہ ہے، رمضان پیکج بھی راشن کارڈ اور صحت کارڈ کی طرح فراڈ ہے، رمضان سے قبل گھی 475 کلو تک پہنچ گیا ہے ، رمضان بازار مکمل غیرفعال ہیں، شہبازشریف کے دور میں رمضان المبارک سے ایک ماہ قبل رمضان پیکج جاری ہوتا ہے، انہوں نے صوبے بھر میں رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں قائم کیے۔

عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ رمضان بازار ہیں نہ ماڈل بازار نظر آرہے ہیں، آج ہر طرف مہنگائی اور مافیا کا مینہ بازار نظر آرہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں جو گھی 154روپے کلو تھا وہ آج پانچ سنچریاں عبور کررہا ہے اور ابھی کہا جارہا ہے عمران خان ایماندار وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار نہیں مافیا کا سرغنہ ہے کیونکہ عمران خان ہی کہتا تھا مہنگائی تب ہوتی ہے جب وزیراعظم چور ہو۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آج مہنگائی ستر سالہ ریکارڈ توڑ گئی ہے ابھی بھی کہا جارہا ہے عمران خان ایماندار ہے، عمران خان قومی خزانہ دیمک کی طرح چاٹ کر کھا گیا ہے پھر ایماندار کیسے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کی جیب کاٹنے اور اپنی جیبیں بھرنے آئی تھی۔