حماد اظہر

عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں‘ حماد اظہر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں‘عمران خان جیسا دیانت دار اور نڈر لیڈر پوری اسلامی دنیا میں نہیں‘رات خان صاحب کی بات نے پوری قوم کو پریشان کر دیا‘ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سر پہ سلامت رکھے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،ان کے جیسا دیانت دار اور نڈر لیڈر پوری اسلامی دنیا میں نہیں۔۔ رات خان صاحب کی بات نے پوری قوم کو پریشان کر دیا۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سر پہ سلامت رکھے۔ آمین۔